ممبئی : بھارت نے اپنے دوسرے مشن ”چندریان ٹو “ کو کامیابی سے چاند پر روانہ کر دیا.
چندریان ٹو کو پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 43منٹ پر خلا میں بھیجا گیا ، چندریان ٹو کو خلا میں بھیجنے کے مناظر ٹی وی اور خلائی ادارے کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر براہ راست دکھائے گئے ۔
بھارتی خلائی ادارے ”اسرو“کے سربراہ ڈاکٹر سیوان نے کہا کہ یہ چاند کی جانب بھارت کے تاریخی سفر کی ابتدا ہے ، اب پہلے سے زیادہ مضبوط خلائی گاڑی پر سوار ایک ارب خواب چاند پر پہنچیں گے ۔
یہ تمام مناظر بھارتی خلائی ادارے کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ اور سرکاری ٹی وی نشریات پر براہ راست نشر کیے گئے .