لاہور : مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی جانب سے جیل میں گھر کا کھانا منگوانے کی درخواست سیشن عدالت نے مسترد کر دی ، سیشن عدالت کے جج قیصر نذیر بٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اس درخواست کے لیے جیل سپریٹنڈنٹ سے رابطہ کریں کیونکہ وہی اس درخواست کی منظوری کا مجاز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا للہ کی جانب سے جیل میں گھر کا کھانا منگوانے کی درخواست مسترد کر دی ، سیشن کورٹ کے جج قیصر نذیر بٹ نے درخواست گزار کو بتایاکہ وہ اس درخواست کو لے کر سپریٹنڈنٹ جیل سے رابطہ کریں.
وہی اس درخواست کو منظور کرنے کے لیے مجاز ہیں ، سیشن عدالت اس کی منظوری نہیں دے سکتی ہے , رانا ثنا اللہ کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کیا جار ہا ہے جس میںبتایا گیا ہے کہ ان کی صحت اب بالکل ٹھیک ہے ۔
واضح رہے کہ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ فیصل آباد سے لاہور کے لیے نکل رہے تھے ، اے این ایف کے مطابق ان کی گاڑی کی منشیات کی بھاری تعداد برآمد ہوئی تھی۔