اپوزیشن کے بیشتر اراکین کا حکومت سےرابطوں کا بڑا انکشاف

اپوزیشن کے بیشتر اراکین کا حکومت سےرابطوں کا بڑا انکشاف
کیپشن: Image Source: Ghulam Sarwar Twitter Account

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ ،چوھردی غلام سرور نے اپوزیشن کےبیشتراراکین کاحکومت سےرابطوں کابڑا انکشاف کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق، وفاقی غلام سرورخان نے اپوزیشن کےبیشتراراکین کاحکومت سےرابطوں کاانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے، اپوزیشن صادق سنجرانی کااحترام کرےہم ڈپٹی چیئرمین کااحترام کریں گے۔

غلام سرورخان نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتمادکی ہرتدبیرناکام بنائیں گےجس کےلئے حکمت عملی بنالی ہے، اپوزیشن کےکئی ارکان خفیہ رائے شماری  میں خداخوفی کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ رہنما اس وقت سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا رویہ ہمیشہ اپوزیشن کے حق میں رہا، کل ریکوزیشن  اجلاس ہےہوسکتاہےعدم اعتمادکی تحریک پیش نہ ہو،زیربحث ہو۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن میں ہمارےکئی باشعوردوست ہیں، اپوزیشن جماعتوں کےکئی لوگ کہہ رہےیہ کام ٹھیک نہیں ہے، سب سے پہلے ادارے کا احترام ہونا چاہئیے۔