چیئرمین ایف بی آر کا بینکوں کو خط، بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست

چیئرمین ایف بی آر کا بینکوں کو خط، بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست
کیپشن: Image Source: Govt of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر کا تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط، بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات 15 دن میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، چیئرمین ایف بی آر ایف بی آر شبرزیدی نے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ  بینک اپنےاکاؤنٹ ہولڈرزسے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات خود طلب کرے،ایف بی آراکاؤنٹ ہولڈرزسے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا۔بے نامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔

 

شبرزیدی نے کہا کہ ایف بی آر  بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمے دار ہے، ایف بی آراوربینک مل کرکام کریں تو بہترنتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

 

 چیئرمین ایف بی آرنے بینکوں کو بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات 15 دن میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔