فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع

فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع
کیپشن: سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔