دوست کی شادی،محمد عامر کی اپنی اہلیہ کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

11:19 AM, 22 Jul, 2019

لاہور:محمد عامر کی اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں بڑے بڑے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر کی ایسی ویڈیو وائر ل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی اچھا کرلیتے ہوئے ۔

سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے محمد عامر کی ڈانس کی ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والا خود بھی اچھا ڈانس کرتا ہے۔

محمد عامر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں اور وہ بھی ان کے ساتھ ڈانس سے لطف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ وہاں موجود ان کے دوست احباب بھی فاسٹ باﺅلر کو داد دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور اسے بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ محمد عامر کی اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ دوست کی شادی کے موقع پر بنوائی گئیں تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیئے تھے اور سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں