بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 20 افراد زخمی

بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 20 افراد زخمی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

چاغی: دالبندین کلی خدائے رحیم میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 20 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور لیویز حکام نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 180 کے قریب افراد شہید ہو گئے تھے۔