عمران خان کی کولاچی دھماکے کی مذمت،  اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پرافسوس کااظہار 

06:06 PM, 22 Jul, 2018

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کولاچی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پرافسوس کااظہار بھی کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خا ن کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ گنڈاپورکی تحریک انصاف سے گہری وابستگی تھی، دشمن ہمارے عزم میں شگاف ڈال سکتاہے نہ تقسیم میں کامیاب ہوگا ،دشمن بلاتمیزوتفریق انتشارکیلئے ہاتھ پاؤں ماررہاہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواتھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

مزیدخبریں