جمعیت علمائے پاکستان نے ن لیگ کے امیدوار سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کر دیا

05:30 PM, 22 Jul, 2018

لاہور : جمعیت علمائے پاکستان نے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس نورانی کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی ریلوے کے لئے خدمات قابل ذکر ہیں،جمعیت علمائے پاکستان کے تمام ذمےدار سعد رفیق کی حمایت کرتے ہیں اور جمعیت سے وابستہ تمام افراد سعد رفیق کو ووٹ بھی دیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس فیصلے پر اویس نورانی کابے حدمشکور ہوں ، دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی عمران خان صاحب کوہدایت دے،ان کےبیانات کا جواب دینے کے لئے میرے پاس وقت نہیں۔

حنیف عباسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کےخلاف فیصلہ بھٹو  یا نواز شریف کے فیصلوں جیسا ہی ہے ان کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے اور حنیف عباسی کےخلاف فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھیں گے۔

مزیدخبریں