اسلام آباد:عام انتخابات میں دو دن باقی رہ گئے ہیں اور کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے اسی سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دن شکایات واٹس اپ اورای میل کے ذریعے وصول نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فون اورفیکس نمبرزجاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کے دن شکایات کے لئے الیکشن کمیشن میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم قائم کر دیاجو25 جولائی کوصبح6 بجے سے کام کرنا شروع کر دے گا اور پولنگ کے وقت،گنتی سے لیکررات دیرتک مسلسل شکایات کی جاسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا
ڈی جی ایڈمن بریگیڈیئر(ر)نعیم اکبر کوکنٹرول روم کا انچارج مقرر کر دیا گیاہے جبکہ ایڈیشنل ڈی جی شبرعباس مانیٹرنگ ٹیموں کے انچارج ہوں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن شکایاتیں وصول کرنے اورمانیٹرنگ کے لیے 12 ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور شکایات فون اورفیکس نمبرکے ذریعے کی جاسکیں گی.
یہ بھی پڑھیں:جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو گی، الیکشن کمیشن
الیکشن کے دن شکایات کے لیے 5 فون نمبرز جاری کردیے گئے ہیں جس میں فیکس کے ذریعے شکایات کے 3 نمبرزبھی شامل ہیں،درجہ ذیل نمبرزکالزکرکے شکایات درج کرائی جا سکیں گی اور پرفیکس کے ذریعے شکایات کی جاسکیں گی۔
051-9210809-11
051-9210809-16
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں