ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہے:ارسا ،واپڈا کی رپورٹ

12:43 PM, 22 Jul, 2018

اسلام آباد:ارسا اور واپڈا کی جانب سے ڈیموں میںقابل استعمال پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی

واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(واپڈا ) کے مطابق چشمہ میں پانی کا ذخیرہ2لاکھ37ہزارایکڑفٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کاذخیرہ11لاکھ50ہزار ایکڑفٹ اورتربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ17لاکھ56ہزارایکڑفٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا

ترجمان ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد4لاکھ27ہزار400کیوسک ہے جبکہ آبپاشی کے لئے پانی کااخراج2لاکھ64ہزار600کیوسک ہے اس طرح ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو گی، الیکشن کمیشن

خیال رہے کہ پاکستان کو اس وقت پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ مستقبل میں بھی پانی کی کمی کا سنگین حد تک سامنا کرنا پڑے گا جبکہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں