کراچی :چیف جسٹس پاکستان نے گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں، سیوریج کا پانی اب صاف کرکے سمندر میں ڈالا جائیگا،آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان دینا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہاعوام کے بنیادی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،دیا میر بھاشا ڈیم بننے پر گلگت کے لوگ بہت خوش ہیں،عوام نے دیا میر بھاشا ڈیم کی پذیرائی کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے،دو دن بعدالیکشن ہیں،کچھ ایسانہیں کہوں گاجس سےکسی کی دل آزاری ہو۔
یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ لوگوں کے حق کیلئے بڑھ چڑھ کرآگے ہوگی،سمندروں کو ہم آلودہ کررہے تھے اس کو روکنے میں مدد ملے گی،کراچی کو دیکھ کر خوش ہواکےصفائی کےانتظامات اچھے ہوئے ہیں،جس اندازمیں ہانی صاحب اور واٹر کمیشن نے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا
جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو محفوظ اور اچھا پاکستان دینا ہے،6 ماہ پہلے کراچی جیسا تھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے،جس راستے سے گزرا وہ صاف نظر آرہا ہے،میری،میرےساتھیوں کی کوشش ہےکہ تمام پاکستانی اپنےبنیادی حقوق حاصل کریں،پانی آیندہ نسلوں کی امانت ہے،گلگت بلتستان میں پانی کےچشمے بہہ رہے ہیں،کیا ہم نے اپنے ان وسائل کی قدر کی ؟ہمیں آیندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو گی، الیکشن کمیشن
اس سے پہلے سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی باہرسرکاری کوارٹروں سے بے دخل کئے گئے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چیف جسٹس نے مظاہرین سے ملاقات کی اور ان کا مسئلہ سننے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منچھر جھیل آلودگی، واٹر کمیشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے، اس کے علاوہ پارکس پر قبضے، سندھ پولیس میں کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے متعلق کیسز کی بھی سماعت ہوگی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں