لاہور:ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے حنیف عباسی کو عمر قید سزا سنانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائمنگ بتا رہی ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں ہزاروں کیس مکمل ثبوتوں کے ساتھ زیر التوا ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کے مقدمات کے فیصلوں میں خاص تیزی دکھا ئی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا
صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں،عین انتخابات سے چند دن قبل آدھی رات کو اس قدر عجلت میں فیصلہ سنانا ہی ساری کہانی بیان کر رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلے میاں نوازشریف مریم نواز کو انتخابات سے قبل سزا سنائی گئی اور اب حنیف عباسی کو سزا سنا دی گئی ہے جبکہ میاں نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلوں کو انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو گی، الیکشن کمیشن
میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں مسلم لیگ کے تمام امیدواروں، کارکنان اور ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہہ وہ ان مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے 25 جولائی کو باہر نکلیں شیر پر مہر لگائیں اور ووٹ کی طاقت سے ان سب ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں