راولپنڈی :ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تحریری فیصلہ کے مطابق ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنا دی گئی،عمر قید کی سزا دفعہ 9سی کے تحت ہوئی ،جرمانے کی عدم ادائیگی پرحنیف عباسی کو مزید 2سال قید بھگتنا ہو گی جبکہ حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی
تحریری فیصلہ کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو انسداد منشیات ایکٹ 16کے تحت بھی سزا سنائی گئی،حنیف عباسی کودفعہ 16کے تحت1سال قید اور5ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی جبکہ دفعہ 16کے تحت جرمانے کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکا دے دیا
مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس میں دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ رات حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں