پولینڈ کے ایوان بالا نے عدالتِ عظمی کے نظام میں ردوبدل کا بل منظور کر لیا

11:45 PM, 22 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

وارسا: پولینڈ کے ایوان بالا نے عدالتِ عظمی کے نظام میں ردوبدل کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس طرح اب حکومت کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری سے متعلق بے پناہ اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس قانونی بل پر   پولینڈ میں بڑے مظاہرے بھی جاری ہیں جبکہ یورپی یونین کی جانب سے بھی پولینڈ کو متنبع کیا جا چکا ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی کو محدود نہ کرے۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب وارسا میں ہزاروں افراد نے اس حکومتی اقدام کے خلاف بڑے مظاہرے کئے۔ یہ افراد آزاد عدلیہ کے نعروں کے ساتھ موم بتیاں جلا کر پرامن انداز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں