ممبئی بالی ووڈ فلم ”سنگھم “ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کاجل اگروال کے بچپن کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کاجل اگروال نے 6سال قبل سپر سٹار اجے دیو گن کے ساتھ فلم ” سنگھم“ میں کام کیا، اس فلم میں ہدایتکاری کے فرائض روہت شیٹی نے ادا کیے اور اس فلم میں کاجل اگروال نے لیڈرول کیا۔ اس کے علاوہ اداکارہ کا شمار ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔