ایبٹ آباد: پاکستانی سرجن کا زبردست کارنامہ ،4 سالہ بچے کا 5 کلو اضافی سر الگ کرنے کا کامیاب آپریشن کردیا۔
پاکستانی سرجن اور ڈاکٹرز کا شمار دنیا کے بہترین اور قابل طبی ماہرین میں ہوتا ہے ۔ انھوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے نہ صرف وطن میں بلکہ بیرون ملک بھی شاندارکارکردگی کی بنا پر اپنا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ڈاکٹر نیورو سرجن عبدالعزیز کا شماربھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر عبدالعزیز نے ایبٹ آباد میں چار سالہ بچے کا اضافی سر الگ کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ سرجن عبدالعزیز اور ان کی ٹیم نے سرکاری اسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 4 سالہ بچے کے اضافی سر کی کامیاب پیچیدہ سرجری کر تے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔
آپریشن کے بعد 4 سالہ عاصم کی حالت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔ سرجن عبدالعزیز نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد عاصم کی حالت بہتر ہے اور اپنی زندگی عام انسان کی طرح گزار سکتا ہے۔