وزن کم کرنے کے آسان نسخے، کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں

08:28 PM, 22 Jul, 2017

ہر کوئی بڑھتے ہوئے وزن سے نہ صرف پریشان رہتا ہے بلکہ اسے کم کرنے کی کوششیں بھی کرتا ہے ۔وزن کم کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ
بھوک برداشت کی جا ئے یا اپنی پسندیدہ چیزیں کھانے سے پرہیز کیا جائے بلکہ جسم کو ایسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اندر سے غیر ضروری چکنائی کا خاتمہ کرنے کی  صلاحیت رکھتی ہیں۔
طبی ماہرین نے وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مؤثر طریقے بتائے ہیں اور ان کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہیں۔


ناریل پانی:
ناریل پانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ بال، جلد اور نظام ہاضمہ سمیت دیگر شکایات کو بھی دور کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ناریل پانی تیزابیت اور معدے کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال:
تحقیق کے مطابق پانی کا استعمال صحت کے لیے بہت مو¿ثر ہے اور اس سے وزن میں کمی آتی ہے جب کہ جسمانی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ماچا چائے:
ماچا ایک قسم کی سبز چائے ہے جو جاپان کی جدید اجزامیں سے ایک ہے۔ماہرین کے مطابق اس چائے کے استعمال سے دماغ کو سکون ملتا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ماچا چائے کے جلد کے لیے بھی مفید ہے۔

لیمو پانی:
لیمو پانی جلد کے کیل مہاسوں اور اس کے داغ دھبوں کاخاتمہ کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔اس کے علاوہ لیمو پانی کے استعمال سے وزن میں بھی تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ جو جسم میں فیٹ کو کم کرتا ہے

سبزیوں کا رس:
پھلوں کا جوس جسمانی قوت اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سبزیوں کا رس جسم میں خون کو صاف کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔سبزی میں خاص طور پر لوکی کا رس، چقندر اور گاجر کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

ہلدی اور لیمو کی چائے:
گرم پانی میں ہلدی، لیموں اور دار چینی کو ابال کر اس کی چائے پینا جسم سے چربی کا خاتمہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے وزن میںنہ صرف تیزی سے نمایاں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ یہ ہماری رنگت کو بھی نکھارتی ہے اور خون میں زہریلے جراثیم کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں