واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن کا کہنا ہے کہ وہ قطری تنازعے کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مطمئن ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ سے واشنگٹن ملاقات سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں ٹلرسن نے کہا کہ قطری تنازعے کے حل کی جانب مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ اسی تناظر میں ٹِلرسن نے دس روز قبل خطے کا دورہ بھی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ قطری حکومت کے ساتھ دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسدادِ دہشت گردی کے متعدد امور پر بات چیت میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں قطری حکومت اقدامات کر رہی ہے۔