پاسداران انقلاب کا تین مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

07:04 PM, 22 Jul, 2017

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے ملک کے مغربی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دہشتگردوں کا ایک ٹولہ ایران کی شمال مغربی سرحد سے داخل ہوکر ملک میں دہشت گردی کی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا۔
پاسداران انقلاب کا شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بری فورس کی کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ایرانی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر سرحد پار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کاروائی کے دوران ایک فوجی افسر جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں