لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت نا اہلی کیس میں لندن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل مکمل نہ ہونے کے تحریری اعتراف کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ دوسر وں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف تھے تو اس دوران آپ نے اپنی الماری کھلی چھوڑ دی جس میں سے آپ کی اپنی برائیاں باہر آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے طریقے سے جواب دیتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اس کام سے سبق ملتا ہے کہ جب آپ خود سچ سے تباہ ہو سکتے ہیں تو دوسروں پر جھوٹ سے حملہ نہیں کرنا چاہیے۔
مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
05:59 PM, 22 Jul, 2017