سرگودھا میں پولیس کا منشیات فروشوں و  ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

05:48 PM, 22 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں و  ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔تین کلو سے زائد چرس اور شراب 180 بوتل و ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و   ناجائز   اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا   پولیس نے طارق محمود سکنہ آہیرکالونی سے چرس1200گرام،  شہزاد سکنہ کوٹ فرید سے شراب80بوتل، کامران سکنہ امین کالونی سے پسٹل30بور،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے ناصر سکنہ بشیر کالونی سے چرس430گرام،تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمد خان سکنہ رکشہ مارکیٹ سے چرس210گرام اور  قمر عباس سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور  بر آمد کر لیا ہے۔

تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے حضرت اللہ سکنہ شاہ پور سے چرس520گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے اسد سکنہ چک107جنوبی سے چرس500گرام، ایوب سکنہ 107جنوبی سے رائفل444بور، آصف علی سکنہ چک107جنوبی سے پسٹل30بور ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے علی عمران سکنہ چاوے والا سے ریوالور32بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے احمد علی سکنہ جھاوریاں سے شراب20بوتل، فیاض سکنہ جھاوریاں سے شراب20بوتل،اقبال سکنہ نواںلوک سے بندوق12بور اورتھانہ میانی پولیس نے صفدر سکنہ بولا زرین سے رائفل7ایم ایم  برآمد کر لی ہے۔

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عمران سکنہ محمدی کالونی سے چرس260گرام،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عمران سکنہ غلہ منڈی سرگودھا سے چرس243گرام ،عادل سکنہ ماہی وال سے شراب20بوتل معہ پسٹل30بور، علی رضا سکنہ بدررانجھا سے شراب18بوتل معہ پسٹل30بور، امیر سکنہ کوٹ میانہ سے شراب 20بوتل معہ پسٹل30بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے عمران سکنہ احمد والا سے رائفل7ایم ایم ، سکندر سکنہ دودہ سے بندوق12بور،نواز سکنہ دودہ سے بندوق12بور،غلام حسین سکنہ چک4شمالی سے شراب10بوتل،خضر حیات سکنہ دودہ سے بندوق12بور،خالد محمود سکنہ دودہ سے بندوق12بور، ریاض سکنہ دودہ سے بندوق12بور، نواز سکنہ دودہ سے رائفل8ایم ایم برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں