چالان پر رکشہ ڈرائیور نے احتجاجاً رکشہ ہی جلا دیا

04:34 PM, 22 Jul, 2017

لاہور:روڈ پر چالان ہونا ایک معمول کی بات ہے لیکن چالان کے بعد لاہور میں ایک رکشہ ڈرائیور نے غصے میں آکر اپنے رکشے کو ہی آگ لگا دی

تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک لاہور میں رکشہ ڈرائیور کا سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر جب ٹریفک وارڈن نے سزا کے طور پر چالان کیا تو اس نے اس سزا کو زیادتی قرار دیا اور اس کیخلاف احتجاج کے طور پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی اور سڑک کے درمیان لیٹ گیا جس کی وجہ سے مال روڈ اور ذیلی سڑکوں پر ٹریفک کی لمبی لائن لگ گئی جس پر پولیس نے آکر رکشے اور ڈرائیور کو سڑک کے کنارے کر دیا ۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن جان بوجھ کر ہمارا چالان کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے ٹریفک وارڈن کا موقف تھا کہ اگر انہیں چالان اتنا ہی برا لگتا ہے تو یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا چھوڑ دیں۔

مزیدخبریں