افغانستان: امریکی فضائی حملے میں 16 افغان پولیس اہلکار ہلاک

04:20 PM, 22 Jul, 2017

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان امریکی فضائی حملوں میں سولہ پولیس اہلکاروں سمیت دو کمانڈرز ہلاک جبکہ دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے بھی اس حملے میں ہلاکتوں اور زخمی اہلکاروں کی  تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فضائی حملہ ضلع ہلمند میں ہوا جس کے بڑے حصوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

ادھر نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی کہ اس فضائی حملے میں کتنے افغان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں