موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے نہیں بچا جا سکتا۔ موت کا ایک وقت معین ہے اس سے کسی کو فرار حاصل نہیں ہے۔ کسی کی موت گھر میں تو کسی کی موت اپنوں سے میلوں دور ہوتی ہے ۔
تاہم کچھ خوش قسمت ایسے بھی ہیں جن کی موت اپنے گھر میں نہیں بلکہ اللہ کے گھر میں ہوتی ہے ۔ایسی ہی ایک ہستی کی موت گزشتہ روز مسجد کے ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لی ۔تفصیلات کے مطابق مسجد میں نماز کے بعد تلاوت قرآن کے دوران ایک بزرگ اچانک وفات پا گئے۔ بزرگ کی موت کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا ۔
ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ بزرگ مسجدمیں نماز ادا کر نے کے بعد تلاوت قرآن کر رہے تھے اور اچانک اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔تاہم ان کی اچانک موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔