پرستار نے شردھا کپور کو گردے پر آٹو گراف دینے کی فرمائش کر ڈالی

پرستار نے شردھا کپور کو گردے پر آٹو گراف دینے کی فرمائش کر ڈالی

ممبئی: فلمسٹاروں کے پرستار ان کا آٹوگراف لینے کیلئے بے تاب رہتے ہیں اور کاغذ نہ ملے تو اپنی شرٹ یا کسی بھی دستیاب چیز پر آٹو گراف لینے کی فرمائش کر دیتے ہیں۔

اس روایت کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے ایک جنونی پرستار نے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور سے ایسی جگہ آٹوگراف دینے کی فرمائش کر دی کہ بیچاری اداکارہ کے رونگٹے ہی کھڑے ہو گئے۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور اپنی نئی فلم کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں سے بات کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک پرستار نے اپنے گردے پر آٹوگراف حاصل کرنے کی فرمائش کر ڈالی۔

اس فرمائش پر اداکارہ بے حد پریشان ہو گئیں اور انہوں نے فوری طور پر جوابی ٹویٹ میں لکھا ارے باپ رے! نہیں نہیں، پلیز کاغذ پر لے لو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں