سعودی حکام کی ایران کو ایرانی حاجیوں کے احترام اور سلامتی کے تحفظ کی یقین دہانی

سعودی حکام کی ایران کو ایرانی حاجیوں کے احترام اور سلامتی کے تحفظ کی یقین دہانی

تہران:سعودی حکام نے ایرانی حاجیوں کے احترام اور سلامتی کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے ہفتہ کو ایرانی خبر رساں ادارہ کے مطابق ایرانی حاجیوں کے سرپرست حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے تہران میں محکمہ حج کے اعلی عہدیداروں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ حج کے سربراہ کے حالیہ دورہ ریاض اور سعودی وزیر حج کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سعودی حکام نے ایک بار پھر اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ ایرانی حاجیوں کے لیے حج کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

انہوں نے ان اقدامات کی جانب بھی اشارہ کیا جو اس سال ایرانی عازمین حج کی روانگی کی غرض سے انجام دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال 86 ہزار 5سو ایرانی عازمین حج زیارت بیت اللہ الحرام کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں