سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازوں کا آغازپیر سے شروع ہوگا ،

01:27 PM, 22 Jul, 2017

اسلام آباد:سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازوں کا آغاز پیر سے شروع ہوگاجو 26 اگست تک جاری رہے گا۔426 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7ہزار526 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عازمین حج کو موبائل پیغام اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع کی جا رہی ہے ,حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ملک بھر کے دس حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔تمام عازمینِ حج کو اپنی پرواز سے دس روز قبل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پاسپورٹ،ٹکٹ اورگلے کے لاکٹ پرواز سے دو دن قبل حاجی کیمپ سے ملیں گے۔عازمین ِ حج شناخت کیلئے اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں۔مرد اور خواتین عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں