ملتان: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نے پہلے 5 ججز کے سامنے اپنا مؤقف رکھا اور 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل کہا۔ عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کی گئی اور وزیراعظم نواز شریف منی ٹریل نہ دے سکے۔
شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کو نااہلی کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا ن لیگ نیا وزیر اعظم لے آئے اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے پاناما کیس میں دونوں فریقین کو پورا وقت دیا اور سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہ کر سکے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے اور ہم انتظار کر رہے ہیں جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں 2 گروپ بن گئے ہیں اور دوسرا گروپ محاذ آرائی چاہتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں