لندن فلیٹ کی منی ٹریل کا معاملہ، سپریم کورٹ کا عمران خان کو نوٹس

10:47 AM, 22 Jul, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کو لندن فلیٹ کی مکمل منی ٹریل ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی جو مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی جمع نہ کرائی گئی۔ وقت ختم ہونے پر سپریم کورٹ رجسٹرار نے عمران خان کو یاددہانی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

نوٹس کے ساتھ عدالت کے 13 جولائی کے حکم کی مصدقہ کاپی بھی بھجوائی گئی۔ نوٹس میں عمران خان کو لندن فلیٹ کی منی ٹریل جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔

یاد رہے عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت 13 جولائی کو ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے لندن فلیٹ کی منی ٹریل جمع کرانے کیلئے وقت مانگا تھا۔ نعیم بخاری کی درخواست پر ہی سپریم کورٹ نے انہیں مہلت دیتے ہوئے سماعت 25 جولائی کو مقرر کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں