اسلام آباد: ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس دوران ڈاکٹر مشرف رسول کی پی آئی اے کے سی ای او کے طور پر سمری منظور کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم کو پی آئی اے کے سی ای او کے کے لئے تین نام بھیجے گئے تھے تاہم وزیر اعظم نے ڈاکٹر مشرف رسول کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مشرف رسول ایم ایم بی ایس ڈاکٹر ہیں اور ایوی ایشن بزنس کا تجربہ نہیں رکھتے۔ وہ 15 سال سول سروس میں خدمات انجام دینے کے بعد استعفیٰ دے کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹر مشرف رسول امریکی شہریت رکھتے ہیں اور انہوں نے مختلف مشاورتی کمپنیوں میں ملازمت بھی کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں