چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ،ترجمان وزارت داخلہ

08:41 AM, 22 Jul, 2017

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں  کہاگیا ہے  کہ میڈیا سے دوبارہ درخواست ہے کہ وزیر داخلہ کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ۔

وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے یہ اسی دن واضح ہوگا۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ قریبی ذرائع کی نشاندہی کیے بغیر کسی خبر کا چلائے جانا غیر مناسب ہے۔ قریبی ذرائع کون ہیں وضاحت کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں