بیجنگ : مایہ ناز کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا پوری دنیا گھومنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ چینی حکومت نے انہیں ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے چین میں کنسرٹ کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹوئر کے سلسلے میں ہی جسٹن بیبر نے ملائشیا، ہانگ کانگ، جاپان ، سنگاپور اور دیگر علاقائی ممالک میں شوز کیے، مگر چین کی حکومت نے گلوکار کو ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے اس کے شوز پر پابندی عائد کردی۔بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا کہ حکومت ایک بداخلاق فنکار کو اپنے ملک میں شو کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ، بیان میں گلوکار کی بداخلاقیاں بیان نہیں کی گئیں۔حکومت کی جانب سے بیان جاری کیے جانے کے بعد جسٹن بیبر کے شائقین نے چینی حکومت سے اس پر پابندی کا سبب بھی پوچھا، مگر کلچر بیورو نے گلوکار پر پابندی کی دیگر وجوہات بتائے بغیر صرف اسے بداخلاق فنکار قرار دیا، اور کہا ایسے فنکار کو ملک میں کنسرٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یاد رہے کہ جسٹن بیبر نے چین میں آخری بار 2013 میں پرفارمنس کی تھی، گلوکار کے گزشتہ ٹوئر کے درمیان کئی بداخلاقیاں سامنےآئیں تھیں، جس پر حکومت چین نے کافی برہمی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ دورے کے دوران جسٹن بیبر نے اپنے سیکیورٹی گارڈز کے کاندھوں پر چڑھ کردیوار چین کا سفر کیا، گلوکار کی یہ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں، جس پر کئی لوگوں نے چینی حکومت کے خلاف بھی کمنٹس کیے تھے۔اسی دورے کے دوران جسٹن بیبر کی جانب سے بیجنگ کی گلیوں میں اسکیٹنگ کھیلے جانے کی مختصر ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس پر بھی چینی حکام نے برہمی کا اظہار کیاتھا۔علاوہ ازیں نوجوان گلوکار جسٹن بیبر کو کئی ممالک میں بداخلاقی جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہیں۔
چینی حکومت نے جسٹن بیبر پر پابندی لگا دی
بیجنگ : مایہ ناز کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا پوری دنیا گھومنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ چینی حکومت نے انہیں ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے چین میں کنسرٹ کرنے پر پابندی عائد کردی۔
12:28 AM, 22 Jul, 2017