اسلام آباد: اسلام آباد میں ایپ سپ کے زیر اہتمام ریکٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی شعبے کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایپ سپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کی یوتھ کو عالمی ورک فورس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ترقی کے لیے ہمیں فیکلٹی کی تربیت اور معیار پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ صرف طلباء کی تعلیم نہیں بلکہ فیکلٹی اور ڈینز کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی ادارے عالمی معیار پر پورا اُتر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ کردار سازی اور تعلیمی معیار کی بہتری سے گزر کر ہی ممکن ہے، اور ایپ سپ اس کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔