پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ

08:39 PM, 22 Jan, 2025

اسلام آباد: پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔

این ای او سی کے بیان کے مطابق، ڈی آئی خان میں 7 جنوری 2025 کو پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا، جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کو کی گئی۔

گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 11 کیسز ڈی آئی خان سے سامنے آئے تھے۔ دیگر کیسز میں بلوچستان سے 27، خیبر پختونخوا اور سندھ سے 22-22، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل تھا۔

این ای او سی کے کوآرڈینیٹر کے مطابق، سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ اس مہم میں ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
 

مزیدخبریں