متحدہ عرب امارات میں سکولوں میں 9 دن کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں سکولوں میں 9 دن کی تعطیلات کا اعلان

ریاض: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سکولوں کے لیے 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ تعطیلات 10 فروری سے 14 فروری تک ہوں گی، جس دوران طلبا اور سکول کا عملہ مجموعی طور پر 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکے گا، جس میں ہفتہ اور اتوار کا ویک اینڈ بھی شامل ہے۔

کچھ سکول 12 فروری بدھ سے 14 فروری جمعہ تک تین دن کی تعطیلات دیں گے، اور طلبا کو پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔ دوسری جانب، بعض سکول صرف 13 اور 14 فروری کو دو دن کی تعطیلات فراہم کریں گے، جو ویک اینڈ کے ساتھ مل کر چار دن کی تعطیلات بن جائیں گی، اور طلبا پیر 17 فروری کو دوبارہ سکول آئیں گے۔

اس کے علاوہ، رمضان کے دوران جو یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، سکولوں کے اوقات میں کمی کی جائے گی، اور اساتذہ نصاب کے مطابق تدریسی سرگرمیاں ایڈجسٹ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں