حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا، جس میں اپوزیشن کو حکومت کی جانب سے تحریری جواب پیش کیا جائے گا۔

حکومتی کمیٹی کے ترجمان، عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر تفصیل سے قانونی رائے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کی مشاورت کل اور جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔

عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ 28 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کو تحریری جواب دیا جائے گا، تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہے گا اور متعدد اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں