سلمان خان کی نئی فلم کاایک سین سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا

 سلمان خان کی نئی فلم کاایک سین سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا

ممبئی :  بالی وڈ سپر اسٹار ادکارسلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا سین لیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل آپنی نئی  آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،اس فلم کو عید پر ریلیز کر دیا  جائے گا ۔

اس فلم میں سلمان خان، ستیاراج، شرمن جوشی، راشمیکا اور کاجول اگروال مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بالی وڈ اسٹار کی فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ممبئی کی گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔