مریم نواز نے پاکستان کا پہلا "چیف منسٹر مینارٹی کارڈ" متعارف کرایا

06:21 PM, 22 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا "چیف منسٹر مینارٹی کارڈ" متعارف کرایا ہے۔

ایوان اقبال کمپلیکس میں ہونے والی تقریب میں مختلف اقلیتی برادریوں کے افراد بشمول ہندو، سکھ، کرسچن اور دیگر اقلیتی گروپوں کے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی برادری کے افراد میں یہ مینارٹی کارڈ تقسیم کیے۔

مریم نواز نے اس موقع پر اے ٹی ایم مشین کے ذریعے مینارٹی کارڈ کی ٹرانزیکشن کا جائزہ بھی لیا۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10 ہزار 500 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ نے پنجابی زبان میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو اقلیتی برادری کی فلاح کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنے والے مرد و خواتین کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ منصوبہ اقلیتی حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں