پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز

05:41 PM, 22 Jan, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,250 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,87,450 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,642 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 2,46,440 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 40 ڈالر بڑھ کر 2,751 ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے اثرات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
 
 

مزیدخبریں