صبا قمر کے بولڈ فوٹوشوٹ پر سوشل میڈیا پر تنقید

05:25 PM, 22 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: معروف اداکارہ صبا قمر اپنے حالیہ بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

صبا قمر نے دسمبر 2024 میں ایک فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کرایا تھا، جس میں وہ بولڈ لباس میں مختلف انداز میں پوز کرتی نظر آئیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔

بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ اس طرح کے بولڈ لباس ان کے مقام اور ثقافتی اقدار کے خلاف ہیں۔ کئی افراد نے ان کی مسلمان ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے فوٹوشوٹ پر سوالات اٹھائے اور ان کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے حق میں بھی آواز اٹھائی، اور کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند اور آزادی کا اختیار ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا ذاتی فیصلہ ہے اور انہیں اپنے انداز کے انتخاب میں آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اس فوٹوشوٹ کے حوالے سے مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے، جہاں ایک طرف صبا قمر کو تنقید کا سامنا تھا، وہیں دوسری طرف ان کی حمایت میں بھی تبصرے کیے گئے۔

مزیدخبریں