انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد ہلاک، امدادی کام جاری

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد ہلاک، امدادی کام جاری

جکارتہ: انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جاوا کے شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ایک مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سڑک کے ٹوٹ جانے کے سبب امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے کے لیے 4 کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ صبح کے وقت مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی تلاش کی جا رہی تھی، اور دیگر افراد کی تلاش کا عمل بھی تاحال جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں