اسلام آباد:حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ) میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی تیار کر رہی ہے، جس کا مقصد الیکٹرانک جرائم کے انسداد کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
یہ ترامیم جلد پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو درست اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنا ہے