جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کو لاپتہ افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے یہ بھی بتایا کہ حکومت لاپتہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کے ذریعے ایک ٹربیونل بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتہ کرنا جرم ہے، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کا ٹرائل کیا جائے، اور اگر جرم نہیں کیا تو اسے رہا کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں