پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، بھاری اسلحہ کی سمگلنگ ناکام

01:25 PM, 22 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور غلام خان بارڈر ٹرمینل پر بھاری اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 8 جنوری کو کی جانے والی اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا، جس میں جدید غیر ملکی اسلحہ چھپایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹرک سے برآمد کیے گئے اسلحہ میں 26 ایم 16 رائفلز، ایم 16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین، 10 ہزار سے زائد گولیاں، کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیاں، لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین نے اس کارروائی کو افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان گہرے تعلقات کا ثبوت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے خوارج کو اسلحہ فراہم کرنے کی سہولت کاری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغان طالبان کی سرپرستی میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں