کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 849 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کے بعد مندی کا رجحان رہا ، اور کاروبار 802 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 33 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار 446 شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 19 ارب 93 کروڑ 21 لاکھ 41 ہزار 649 روپے تھی۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 70 پیسوں کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔