میٹا نے واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا

میٹا نے واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فیس بک اور انسٹاگرام سے جوڑ سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت، صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو میٹا کے مرکزی حب یعنی اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کر سکیں گے اور اس کے ذریعے دیگر میٹا ایپ پروفائلز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹس کو جوڑ کر منیج کر سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کرنا اختیاری ہوگا اور اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ آف رکھی جائے گی، جبکہ واٹس ایپ کے نجی پیغامات اور کالز کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام سٹوریز کے طور پر بھی شیئر کر سکیں گے، اور اگر ضرورت ہو تو وہ آسانی سے لاگ ان یا لاگ آؤٹ بھی کر سکیں گے۔ یہ فیچر عالمی سطح پر صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں