پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم آج آئرلینڈ کے مقابل کھیلے گی

11:10 AM, 22 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

ملائشیا: آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج گروپ بی کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ملبورو کالج گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے رننگ، فیلڈنگ، باولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں کیں۔ ٹیم کی تربیت ہیڈ کوچ محسن کمال کی زیر نگرانی ہوئی، جبکہ اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان اور سٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو مختلف تکنیکی مہارتوں میں مدد فراہم کی۔ پاکستان ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ اس میچ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے گروپ کا اختتام جیت کے ساتھ کرے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے۔

مزیدخبریں