وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد :  وزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ لاہور نے مختلف اضلاع کے عازمین حج کو مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ پروگرامز مختلف تاریخوں اور مقامات پر منعقد ہوں گے تاکہ عازمین حج کو مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے۔

شیڈول کے مطابق تربیتی پروگرامز   کا آغاز 22 جنوری کو لی گرینڈ مارکی ہاوسنگ کالونی، شیخوپورہ میں ہوگا۔ 23 جنوری کو کرسٹل میرج ہال، منڈی بہاوالدین میں  اور 25 جنوری سے 2 فروری تک فیصل آڈیٹوریم، نیو کیمپس، پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں تربیتی سیشنز ہوں گے۔


30 اور 31 جنوری کو آرٹس کونسل ہال، سرگودھا میں تربیت دی جائے گی ، 3 فروری کو بھٹہ پیلیس وزیر آباد اور جناح پبلک ہال، حافظ آباد میں تربیت کا انعقاد ہوگا اور  4 فروری کو ہیون کاسل گوجرانوالہ اور گرانڈ کانٹیننٹل مارکی، گجرات میں تربیتی پروگرامز ہوں گے۔


اس کے علاوہ 6 اور 7 فروری کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ 8 فروری کو آرٹس کونسل ہال ساہیوال میں، 9 فروری کو پاکپتن میں الغفور گرانڈ مارکی، 10 فروری کو ڈی پی ایس سکول قصور اور 11 فروری کو کراون میرج ہال پتوکی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں تربیتی سیشنز ہوں گے۔


12 فروری کو ایس اے میرج کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ، 15 فروری کو جوہر ہال چنیوٹ، 17 اور 18 فروری کو کیولم مارکی فیصل آباد اور 19 فروری کو جیسمین ایونٹس سیالکوٹ میں بھی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ آخرکار، 20 فروری کو نارووال پبلک سکول میں تربیت دی جائے گی۔
یہ پروگرامز عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے مکمل تربیت اور انتظامات سے آگاہی فراہم کریں گے۔

یہ تربیتی پروگرامز عازمین حج کو مناسک حج کی بہتر سمجھ اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں