اسلام آباد : حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعہ کی صبح 10 بجے اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی، جس کے تحت مشترکہ اجلاس میں کئی اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔ یہ قوانین پہلے دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہو سکے، اس لیے اب انہیں مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔